یمن کے ایک گاؤں پر سعودی عرب کا ہوائی حملہ، 25 عام شہری شہید
Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
یمن کے مغرب میں واقع ایک گاؤں پر سعودی عرب کے ہیلی کاپٹروں کے حملے میں پچیس عام شہری شیہد ہوگئے ہیں۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی ہیلی کاپٹروں نے اتوار کے روز یمن کے مغربی صوبے حجہ میں واقع ایک گاؤں "العوارض" پر وحشیانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں پچیس عام شہری شہید ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سعودی عرب کی اس وحشیانہ بمباری میں مذکورہ گاؤں کے تمام مکانات منہدم ہوگئے۔ادھر العوارض گاؤں کے افراد اور امداد رسانی کے ذرائع کے حوالے سے روئیٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ گاؤں پر ہونے والے سعودی حملے میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے ہیں- ایک مقامی باشندے نے روئیٹرز کو ٹیلی فونی گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب کے ہیلی کاپٹروں کے حملے کے بعد اس گاؤں کے لوگ دوسری جگہ کوچ کر رہے ہیں اور یہ کہ سعودی جارحین بے گناہ اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔