سانحہ منی سے آل سعود کی نا اہلی کی عکاسی ہوتی ہے: عبدالله الشامی
Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینیئر رہنما نے کہا ہے کہ سانحہ منی سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ آل سعود کے حکام حج کے انتظامات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سینیئر رہنما عبدالله الشامی نے پیر کے دن خبر رساں ایجنسی قدسنا کے ساتھ گفتگو کے دوران منی میں ہزاروں حجاج کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔عبداللہ الشامی نے کہا کہ سانحہ منی آل سعود کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے رونما ہوا۔ لبنان کے ممتاز عالم دین غازی حنینہ نے بھی اس بات کو بیان کرتے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سعودی عرب کے حکام کی بدانتظامی کی وجہ سے حجاج کے لئے ناخوشگوار حادثہ پیش آیا ہے، اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بدانتظامی کی بنا پر آل سعود سے باز پرس کرے۔