شہر قندوز پر نیٹو کا حملہ
Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
-
قندوز پر نیٹو کا حملہ
افغانستان کے شہر قندوز کو آزاد کرانے کے لئے افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کاروائی کے موقع پر نیٹو نے اس شہر میں طالبان کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
افغانستان میں نیٹو کے ترجمان براین ٹریباس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے قندوز میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ شروع کیا گیا۔نیٹو کے اس ترجمان کے مطابق ان حملوں کا مقصد افغان سیکورٹی اہلکاروں کی حمایت کرنا ہے جو اس وقت شہر قندوز کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نیٹو کے ترجمان نے شہر قندوز میں طالبان کے ٹھکانوں پر نیٹو کے حملوں میں ممکنہ نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ طالبان نے شدید جھڑپوں کے بعد پیر کے روز افغانستان کے شہر قندوز پر قبضہ کرلیا تھا۔