Oct ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • افغان صدر نے قندوز کی آزادی پر فوج کی قدردانی کی
    افغان صدر نے قندوز کی آزادی پر فوج کی قدردانی کی

افغانستان کے صدر نے قندوز کو آزاد کرانے پر فوج کی قدردانی کی ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبہ قندوز میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ شہر قندوز پر طالبان کے دوبارہ قبضے کو روکنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہماہنگی میں اضافہ کیا جائے گا-

افغانستان کے صدر نے سقوط قندوز کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جس کسی عہدیدار نے کوتاہی کی ہو گی اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام نہیں دیا ہو گا اسے سخت سزا دی جائے گی۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ قندوز پر حملے میں تاجکستان، ازبکستان اور پاکستان کے دہشت گرد شامل رہے ہیں۔

طالبان نے اٹھائیس ستمبر کو قندوز میں سرکاری عمارتوں اور ایک اسپتال پر قبضہ کر کے اور کچھ اہم طالبان سمیت تقریبا چھ سو قیدیوں کو آزاد کرالیا تھا۔

افغانستان کی فوج نے قندوز پر قبضے کے ایک دن بعد سے ہی اسے آزاد کرانے کے لئے کارروائیاں شروع کی تھیں اور جمعرات کو اسے طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا-

ٹیگس