Oct ۰۶, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • قندوز میں جاری جھڑپوں پر عالمی ریڈ کراس کی تشویش
    قندوز میں جاری جھڑپوں پر عالمی ریڈ کراس کی تشویش

عالمی ریڈ کراس تنظیم نے افغانستان کے شہر قندوز میں جاری جھڑپوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عالمی ریڈ کراس تنظیم نے پیر کے روز افغانستان کے شہر قندوز میں متحارب فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، عام شہریوں کا تحفظ کرتے ہوئے انسان دوستانہ امداد کے حوالے سے عالمی ریڈ کراس تنظیم کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

عالمی ریڈ کراس تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر قندوز میں دواؤں اور طبّی وسائل کی شدید قلّت ہے اور اس علاقے میں ہنگامی طور پر انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

ٹیگس