Oct ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے
    سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے فوجی اڈوں کو میزائل کا نشانہ بنایا ہے-

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح کے مشرق میں واقع کوفل فوجی مرکز، تباب اور وادی الملح علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ بیضا کے وادی الحلق علاقے سے داعش کا مکمل طور پر صفایا کردیا ہے-

یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی دستوں نے نجران میں ردمہ، قمر اور شرفہ نامی فوجی اڈوں اور اسی طرح صوبہ عسیر میں الربوعہ عمارت پر میزائل برسائے ہیں- در ایں اثنا سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے تعز میں صالہ نامی میوزیم کو تباہ کردیا ہے- اس حملے میں میوزیم کے آس پاس واقع دسیوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے-

ٹیگس