یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی عرب کی جنگی کشتی تباہ
Oct ۲۶, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
-
یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی عرب کی جنگی کشتی تباہ
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کی ایک جنگی کشتی پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اس جنگی کشتی کو المخا بندرگاہ کے قریب میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔اس فوجی ذریعے نے کہا اس جنگی کشتی سے یمن کے ساحلی شہروں اور دیہاتوں پر گولہ باری کی جا رہی تھی۔
سعودی عرب اور دیگر نو عرب ملکوں نے کہ جن میں عمان شامل نہیں ہے، مل کر امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ سے یمن پر ہوائی، زمینی اور بحری حملے شروع کر رکھے ہیں اور اب تک ان حملون میں یمن کی بنیادی تنصیبات، اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان حملوں میں اب تک عورتوں اور بچوں سمیت تقریبا بائیس ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔