یمن: عدن شہر کی مرکزی جیل پر القاعدہ کا حملہ
Oct ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
یمن کی مستعفی حکومت کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے عدن شہر کی مرکزی جیل پر حملہ کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے ان حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح افراد نے یہ حملہ رات کے وقت کیا ہے۔یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن کے بعض علاقوں پر القاعدہ کے دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔
واضح رہے کہ جن دہشت گردوں کو چھڑانے کے لیے عدن کی مرکزی جیل پر القاعدہ کے مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ان پر اگست کے مہینے میں عدن شہر کے سابق گورنر ہاؤس کی عمارت پر حملے کا الزام ہے۔ اس حملے کے دوران چار افراد مارے گئے تھے جبکہ گورنر ہاؤس کے اندر موجود حکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔