عراق: فوج کے ساتھ لڑائی میں داعش کا زبردست جانی اور مالی نقصان
-
عراق: فوج کے ساتھ لڑائی میں داعش کا زبردست جانی اور مالی نقصان
عراق کے صوبہ الانبار میں فوج اور عوامی دستوں نے داعش کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے صوبہ الانبار کے شہر خالدیہ میں داعش کے ایک خفیہ مرکز پر حملہ کرکے اس مرکز کو ختم کردیا۔ عراقی افواج کے اس آپریشن میں داعش کے کم سے کم تیس دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
شہر خالدیہ کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم الفہداوی نے بتایا ہے کہ اس شہر کے لوگوں نے داعش کے خلاف جنگ میں استعمال کرنے کے لئے ذوالفقار کے نام سے ایک سو بیس میزائل تیار کرلئے ہیں۔ الفرات کے مطابق عراقی افواج نے پیر کو مشرقی حصیبہ نامی علاقے میں بھی داعش کے دو ٹھکانوں پر حملہ کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اسی کے ساتھ صوبہ الانبار کے علاقے البوذ یاب، البوفرج، اور الجراشی میں داعش کے مراکز پر عراقی فضائیہ کے حملوں میں بھی بہت سے دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔