Nov ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ
    بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد نے وبلاگروں اورناشروں پرہوئے حالیہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کرکے حکومت پرالزام لگایا کہ وہ انتہاپسندوں سے مقابلہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے

بنگلہ دیش کے اہل قلم حضرات، مصنفین، اساتذہ اورطلبا کی ایک بڑی تعداد نے ڈھاکہ یونیورسٹی کے باہراجتماع کرکے ثقافتی اورصحافتی شخصیتوں پر مسلح افراد کے حملوں پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہارکیا اوراس طرح کے حملے پراپنی گہری تشویش ظاہر کی۔


مظاہرے کےشرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ثقافتی شخصیات پر مسلح افراد کے ان حملوں کا سد باب کرے۔


کہا جارہا ہے کہ ہفتے کو ڈھاکے میں دووبلاگراور ایک پبلشرپر الگ الگ حملے ہوئے جو ایک ہی جیسے تھے۔

ٹیگس