حیدر العبادی کی جانب سے عراق میں ہنگامی حالت کا اعلان
Nov ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
عراق کے وزیراعظم نے اتوار کی رات حالیہ تباہ کن بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ بدھ اور جمعرات کے روز ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہونے اور گھروں، رہائشی علاقوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نقصان پہنچنے کے پیش نظر وزیراعظم نے ان علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔عراق کے بعض علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں کے سبب ہونے والے نقصانات کی وجہ سے وزیراعظم حیدرالعبادی نے بلدیاتی اداروں، متعلقہ وزارت خانوں، شہری دفاع کے اداروں اور مسلح افواج کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ افراد کی مدد کریں۔