افغان صدر کا صوبہ لوگر کا دورہ، سیکورٹی صورت حال کا جائزہ
Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
-
افغان صدر کا صوبہ لوگر کا دورہ، سیکورٹی صورت حال کا جائزہ
افغانستان کے صدرنے بدامنی کے شکار صوبہ لوگر کا دورہ کر کے اس صوبے کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے اس دورے میں صوبہ لوگر سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے عہدیداروں اور صوبے کے عمائدین سے ملاقات کی اور صوبےمیں امن و امان کی ابتر صورتحال کا جائزہ لیا-صوبہ لوگر کے سیکورٹی حکام نے افغان صدر سےدرخواست کی ہے کہ وہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سیکورٹی فورس کی تعداد میں اضافہ کریں-
اشرف غنی نے بھی کہا کہ اس وقت افغان فوج کافی طاقتور ہو چکی ہے۔ اس لئے کابل اور صوبہ لوگر کے سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون کو بہتر بنایا جانا چاہئے- انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر صوبے اور علاقےکی انتظامیہ کو چاہئے کہ اپنی ضرورت کے اعتبار سے ایک فہرست تیارکرے اور متعلقہ وزارت خانوں کو ارسال کرے -