Nov ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی ایک اور جنگی کشتی تباہ
    سعودی عرب کی ایک اور جنگی کشتی تباہ

گذشتہ چند دنوں میں یہ چوتھی جنگی کشتی ہے جو یمنی فوج کے میزائلوں سے تباہ ہوئی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے جنوب مغربی علاقے کے ساحلی علاقے المخا میں سعودی عرب کی ایک جنگی کشتی پر میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں یہ کشتی تباہ ہوگئی ہے-

گذشتہ چند دنوں میں یہ چوتھی جنگی کشتی ہے جو یمنی فوج کے میزائلوں سے تباہ ہوئی ہے۔ ہفتے کے دن بھی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا ایک جنگی جہاز یمنی فوج کے میزائلوں کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا تھا۔

دوسری طرف سعودی جارح طیاروں کی طرف سے یمن کے محتلف علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جارح طیارون نے بیضا اور جوف کے صوبوں پر آٹھ بار بمباری کی ہے جس میں کئی عام شہری جان بحق ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق عدن اور ماری کے علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں یمن کے مفرور صدر اور سعودی عرب کے کئی حامی ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگس