Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دو درجن سے زائد طالبان ہلاک
    افغانستان میں دو درجن سے زائد طالبان ہلاک

افغان پولیس کے ایک آپریشن میں دو درجن سے زائد طالبان کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ سرپل کے پولیس چیف عبدالقیوم باقی زئی نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ایک آپریشن میں چھبیس طالبان ہلاک ہوئے جن میں چھے کا تعلق ازبکستان سے تھا۔

انھوں نے بتایا کہ صوبے کے علاقے شیرم ہائے نامی علاقے میں انجام پانے والے اس آپریشن میں طالبان گروہ کا ایک کمانڈر ملانیاز محمد بھی شامل ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق افغان پولیس کے اس آپریشن میں چالیس طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں دوعام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن جو پانچ دن پہلے شروع ہوا تھا اب بھی جاری ہے۔ دوسری طرف افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے خوست کے سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے ملنے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس صوبے کے ضلع اسپیری میں افغان افواج کے ایک آپریشن میں چھے ازبک ہلاک ہوگئے جن میں دو عورتیں بھی شامل ہیں۔

ٹیگس