Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے دہشت گردی کو اپنے ملک میں جاری انسانی بحران کا اصل سبب قرار دیا ہے
    اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے دہشت گردی کو اپنے ملک میں جاری انسانی بحران کا اصل سبب قرار دیا ہے

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے دہشت گردی کو اپنے ملک کے بعض علاقوں میں جاری انسانی بحران کا اصل سبب قرار دیا ہے۔

شامی ذرائع کے مطابق بشار جعفری نے کہا دہشت گردی مجرمانہ عمل ہے اور کسی خاص خطے اور سرحدوں تک محدود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت اپنے ملک میں انسانی المیوں کی روک تھام کی غرض سے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائند نے کہا کہ ان کا ملک بحران کے حل کی غرض سے نیک نیتی کی بنیاد پر کی جانے والی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ بحران شام کے کسی بھی حل میں شامی عوام کو مرکزی کردار حاصل ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت، دہشت گردوں کے سوا اپنے تمام سیاسی مخالفین کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ دہشت گردی کا عفریت وہابیت کے مرکز سے دمشق، بغداد، بیروت، کویت اور سینا پہنچا اور وہاں سے ابوجا ، مالی، تیونس، لیبیا، الجزائر، سڈنی، بوسٹن ، پیرس اور دیگر شہروں کو منتقل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شہروں میں دہشت گردی کے واقعات کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ بعض فریقوں کی چشم پوشی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرنے کے باعث رونما ہوئے ہیں

ٹیگس