Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • افغانستان کے تین شہروں پر طالبان کا قبضہ
    افغانستان کے تین شہروں پر طالبان کا قبضہ

افغانستان کے تین شہروں پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

شمالی افغانستان کے ایک اعلی سیکورٹی کمانڈر ار عبدالحمید حمید نے اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبہ تخار کا شہر درقد، صوبہ بدخشاں کا شہر وردوج اور صوبہ فاریاب کا شہر غورماچ ، سیکورٹی فورس کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

صوبہ تخار کے گورنر کے ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کی کہ در قد شہر پر طالبان کا قبضہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اس شہر کے لوگوں سے خراج وصول کر رہے ہیں اور انہو ں نے دھمکی دی ہے کہ حکم عدولی کرنے والوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔

ٹیگس