سعودی عرب تکفیری ثقافت کا مبلغ
-
سعودی عرب تکفیری ثقافت کا مبلغ
عراقی ممبر پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو اپنے معتمد وہابی مفتیوں کے توسط سے انتہاپسندانہ اور تکفیری ثقافت کا مبلغ قرار دیا ہے-
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں حکومت قانون اتحاد کے نمائندے محمد الصیھود نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ آل سعود حکومت سے وابستہ پچپن سے زیادہ وہابی مفتی عالمی برادری کے سامنے کھل کر انتہاپسندانہ اور تشدد آمیز نظریات کی ترویج کرتے ہیں-
الصیھود نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی دولت جو عالمی دہشت گردی کو خوراک فراہم کرتی ہے امن عالم اور انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ شمار ہوتی ہے اور سعودی عرب اپنے تیل کی دولت سے اسلام کی شبیہ خراب کر رہا ہے اور اسے قتل عام اور دہشت گردی کا وسیلہ بنائے ہوئے ہے-
محمد الصیھود نے عراق ، شام ، یمن اور دوسرے ممالک میں بے گناہ انسانوں کے قاتل دہشت گردوں کو ملنے والی سعودی عرب کی مالی مدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ریاض پر اقتصادی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا-
عراقی ممبر پارلیمنٹ محمد الصیہود نے داعش دہشت گرد گروہ کو امریکی ، صیہونی اور سعودی سازش قرار دیا کہ جس کی تشکیل کا مقصد ملکوں کو تقسیم کرنا اور انھیں ایسے چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں تبدیل کرنا ہے جو ایک دوسرے سے مسلسل دست بہ گریباں رہیں تاکہ وہ ان ممالک کے ذخائر کو لوٹیں اور اسرائیلی حکومت کو تحفظ فراہم ہو-