Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • یمن میں احتجاجی مظاہرے
    یمن میں احتجاجی مظاہرے

ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا میں مظاہرے کرکے سعودی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہروں کی اپیل یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی اعلی انقلابی کمیٹی نے کی تھی۔

مظاہرین صنعا کے مختلف علاقوں سے مارچ کرتے ہوئے باب الیمین پر جمع ہوئے اور انہوں نے اپنے ملک کے خلاف سعودی جارحیت کی مذمت میں نعرے لگائے۔

مظاہرین، امریکہ اور داعش کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے ایسے بینر اٹھا رکھے تھے کہ جن پر لکھا تھا ہوا کہ امریکی اسلحے سے داعش کی سلطنت کامیاب ہو رہی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی جارحیت میں امریکہ بھی برابر کا شریک ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں سعودی عرب کو ایک ارب انتیس کروڑ ڈالر کے ایسے ہتھیار اور بم فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جن کے استعمال پر پابندی ہے۔

ٹیگس