Nov ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی کی شہادت
    صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی کی شہادت

غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کے روز غرب اردن کے شہر الخلیل کے شمال میں واقع الفوار فلسطینی کیمپ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان کو اسرائیل مخالف کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی پر حملے کے بعد گولی مار کر شہید کیا گیا۔ اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد یکم اکتوبر سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں انتفاضہ قدس کے شہیدوں کی تعداد تقریبا سو ہوگئی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز الخلیل پر بھی حملہ کرکے سات فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز جنین کے علاقے میں بھی ایک فلسطینی نوجوان جبکہ چار فلسطینی لڑکیوں کو مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں میں گرفتار کیا۔

ٹیگس