یمن پر سعودی عرب کے تازہ ترین حملے، متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی
Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
-
اتوار کو سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں بارہ یمنی خواتین شہید ہوگئیں-
سعودی اتحاد کے تازہ ترین حملے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے-
"پانوراما الشرق الاوسط" نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز تعز کے ایک رہائشی علاقے المسراخ کو کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا کہ جس کے نتیجے میں دو نوجوان لڑکیاں شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے- اتوار کو بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے اسی علاقے پر حملہ کیا تھا جس میں بارہ یمنی خواتین شہید ہوگئی تھیں-در ایں اثنا شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے ساقین علاقے پر بھی سعودی جارحین کے حملے میں متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے- یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے بھی سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں سعودی فوج کے بارہ مراکز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا-
اسی طرح یمنی فوج اور عوامی دستوں نے صوبہ تعز کے علاقے میں سعودی ایجنٹوں کی پیشقدمی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے سعودی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کردیا اور اس میں سوار متعدد فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-