Dec ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • عراق کو غیر ملکی زمینی فوج کی ضرورت نہیں - حیدرالعبادی
    عراق کو غیر ملکی زمینی فوج کی ضرورت نہیں - حیدرالعبادی

عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو داعش دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے غیر ملکی زمینی فوج کی ضرورت نہیں ہے-

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے،داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلے کے لئے عراقی حکومت کی مدد کی غرض سے امریکی فوج عراق بھیجے جانے پر مبنی امریکی فیصلے کے اعلان پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے کسی بھی حصے میں حکومت کی ہم آہنگی، موافقت اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے مکمل احترام کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی انجام دینا یا غیر ملکی فوج کو تعینات کیا جانا ناممکن ہے-

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے امریکی ایوان نمائندگان میں مسلح افواج کی کمیٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ، عراقی حکومت کی مدد اور داعش گروہ پر مزید دباؤ بڑھانے کے لئے، زمینی فوج عراق روانہ کرے گا- امریکہ کےاس موقف کی عراقی گروہوں نے سختی سے مخالفت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی مداخلت اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت کے مترادف ہے-

ٹیگس