Dec ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • یمن: ڈسپنسری پر سعودی حملے کی مذمت
    یمن: ڈسپنسری پر سعودی حملے کی مذمت

ایران نے تعز میں ایک موبائل ڈسپنسری پر سعودی جارحیت کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے شہر تعز میں ایک ڈسپنسری پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں رہائشی اور سول اھداف پر سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک ہزاروں افراد خاک و خوں میں غلطاں ہوچکے ہیں اور جارح افواج کو اس سے ویرانی اور عام لوگوں کے قتل عام کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ اور بحران یمن میں بااثر ممالک سے مطالبہ کیا کہ یمن پر بیرونی حملوں کی روک تھام کے لئے کوششیں تیز کریں اور یمن کے عام شہریوں خاص طور سے خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات اور تدابیر کریں۔

واضح رہے آل سعود کے جارح طیاروں نے جمعرات کو شہر تعز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کی ایک موبائل ڈسپنسری کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا تھا جس میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے

ٹیگس