Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • عراقی دارالحکومت بغداد میں دھماکا
    عراقی دارالحکومت بغداد میں دھماکا

جنوبی بغداد میں دہشت گردانہ دھماکے میں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں

عراقی وزارت داخلہ نے سنیچر کو اعلان کیا کہ یہ دھماکا جنوبی بغداد کے علاقے جسر دیالی میں ایک ریسٹورینٹ کے قریب ہوا- جمعے کو بھی مشرقی بغداد کے النعیریہ کے علاقے میں ایک میڈیکل کمپلکس میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئےتھے جبکہ عراقی فوج ، شہر الرمادی کے مغرب میں چالیس کار بموں کو ناکارہ بنانے میں کامیاب رہی ہے -

درایں اثنا شمال مغربی عراق کے شہر سنجار کی آزادی کے بعد پیشمرگہ کرد فورس نے داعش کے ایک خفیہ ٹنل کا پتہ لگا لیا ہے- داعش دہشت گرد گروہ اس ٹنل سے اپنے ہتھیار منتقل کرتے تھے اور اسے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے-

داعش دہشت گرد گروہ امریکہ، سعودی عرب ، قطر اور ترکی سمیت علاقے کے بعض ممالک کی مالی مدد سے دو ہزار گیارہ سے علاقے کے ممالک بالخصوص عراق اور شام کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے ہوئے ہے اور بے گناہ عوام کے خلاف ہولناک جرائم انجام دے رہا ہے-

ٹیگس