Dec ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں ایک خاتون کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔
    سعودی عرب میں ایک خاتون کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی کارندوں نے شیعہ علاقے قطیف میں ایک خاتوں کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا ہے۔

بحرین الیوم کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے کارندوں نے اس خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اس خاتون کا نام اسرا الغمغام ہے اور یہ پہلی خاتون ہیں جنہیں گذشتہ پانچ برسوں میں پہلی بار سعودی عرب کے مشرقی علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے آل سعود کے کارندوں نے اس خاتون کو ایسے عالم میں گرفتار کیا ہے کہ عرب ملکوں میں خواتین کو گرفتار کرنا نہایت ہی قبیح اقدام سمجھا جاتا ہے لیکن سعودی عرب اور بعض عرب ممالک منجملہ بحرین میں سیاسی بنیادوں پر اس مذموم عمل کا ارتکاب کیا جارہا ہے اور بہت سی خواتین کو سیاسی الزامات کی بنیاد پر جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں دو ہزار گیارہ سے قانونی مطالبات اور اصلاحات کی مانگ کو لے کر تحریک شروع ہوئی تھی اور شیعہ علاقوں میں بالخصوص بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو گرفتار اور پھانسی کی سزا سنانے کے بعد یہ تحریک آل سعود کے حکام کے لئے سب سے بڑا چیلنج بن گئی ہے۔

ٹیگس