Dec ۱۱, ۲۰۱۵ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن میں اسکول و مدارس سعودی عرب کے نشانے پر
    یمن میں اسکول و مدارس سعودی عرب کے نشانے پر

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت تشکیل پانے والے اتحاد نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمنی اسکول و مدارس کو نشانہ بنا کر ہزاروں بچوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک، یمن کے خلاف جارحیت کے لئے سعودی اتحاد کو ہتھیار فراہم کرتے رہے ہیں۔ اس عالمی تنظیم نے دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ، سعودی اتحاد کو ہتھیاروں کی منتقلی اور اس اتحاد کے ہاتھوں انجام پانے والے جنگی جرائم کے ارتکاب کی روک تھام کریں۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اگست سے اکتوبر تک یمن میں اسکول و مدارس پر پانچ بار حملے کئے گئے جن میں پانچ افراد شہید اور چودہ دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں چار بچّے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد کی جانب سے اسکولوں اور مدارس کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں ہزاروں بچّے تعلیم کے حصول سے محروم ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یمن کے خلاف جارحیت کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار سات سو سے زائد افراد شہید اور پچّیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں عورتیں اور بچّے بھی شامل ہیں۔

ٹیگس