Dec ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر ترکمنستان کے دورے پر روانہ ہوگئے
    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر ترکمنستان کے دورے پر روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر اسحاق جہانگیری ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ ترکمنستان میں ہونے والی ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے آج صبح ترکمنستان روانہ ہوگئے۔

غیر جانبدارانہ پالیسی اور امن و سلامتی و ترقی کے لئے عالمی تعاون کے نام سے عالمی کانفرنس ترکمنستان کے یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہوتی ہے۔ ترکمنستان کو بارہ دسمبر انیس سو اکانوے میں آزادی ملی تھی اور اس دن کو ترکمنستان کے غیر جانبدار ہونے کا دن بھی قرار دیا گیا ہے۔

اس کانفرنس میں ستر ملکوں کے حکام مختلف عالمی ادارے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل شرکت کررہے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر کے وفد میں وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی اور خارجہ سیکریٹری مرتضی سرمدی شامل ہیں۔

ترکمنستان مرکزی ایشیا کا ایک ملک ہے جس کی سرحدیں جنوب سے افغانستان و ایران اور شمال سے ازبکستان و قزاقستان اور مغرب سے بحیرہ خزر سے ملتی ہیں اور سمندر کے راستے وہ آذربائجان اور روس کا بھی ہمسایہ شمار ہوتا ہے۔ ترکمنستان کی اکثریت ترکمن قوم سے تعلق رکھتی ہے اور ترکمنی زبان بولتی ہے۔

ٹیگس