Dec ۱۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان
    یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے باب المندب کے قریب کئے جانے والے حملے میں سعودی اتحاد کے ایک سو نوّے سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے لبنان کی العہد ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے باب المندب کے قریب سعودی اتحاد کے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیے جانے کی اطلاع ملنے پر ان کے ٹھکانوں پر توشکا میزائل سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی اتحاد کی ہر طرح کی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔ شرف لقمان نے کہا کہ یمنی فریق، سمجھوتے اور جنگ بندی کے اعلان پر کاربند ہے لیکن اگر سعودی اتحاد نے کسی بھی طرح کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو یمنی فوج اور عوام، سعودی اتحاد کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں منگل کے روز سے سات روز کی فائربندی پر عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس