لبنان کے شمالی علاقے سے داعش کا ایک سرغنہ گرفتار
لبنان کے سیکورٹی ذرائع نے ملک کے شمالی علاقے سے دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنے کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیکورٹی ادارے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ شمالی لبنان سے دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنے کو گرفتار کیا گیا ہے۔
لبنان کے سیکورٹی ادارے نے دہشت گرد گروہ کے سرغنے کے ہمراہ ایک اور دہشت گرد کی گرفتاری اور ان سے خودکش جیکٹیں بھی برآمد برآمد ہونے کی خبر بھی دی ہے۔
لبنان کی فوج اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے حالیہ دنوں میں متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
حزب اللہ کے جوانوں نے بھی گزشتہ ہفتے شمال مشرقی لبنان میں واقع سرحدی علاقے عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے جبھۃ النصرہ کے تین عناصر کو ہلاک کر دیا تھا۔
لبنان کی فوج اور حزب اللہ نے حالیہ مہینوں کے دوران ایسے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جو شام سے فرار ہوکر لبنان میں داخل ہوئے تھے اور اس ملک میں بدامنی پھیلانے کے درپے تھے۔