لبنان میں خانہ جنگی کی روک تھام
Dec ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
لبنان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں خانہ جنگی کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المنشوق نے کہا ہے کہ حالیہ پانچ برسوں کے دوران لبنان کو خانہ جنگی میں الجھانے کے مقصد سے بہت سی سازشیں کی گئیں لیکن عوام، حکام اور سیاسی جماعتوں کی ہوشیاری کی بدولت ہم نے اس المیے کی روک تھام کرلی ہے۔ لبنان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آج لبنان کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے لیکن وہ ہوشیاری کے ساتھ خانہ جنگی کی روک تھام اور خطرات سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ لبنانی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو دہشت گردی کے مقابلے کے لئے فوجی کارروائیوں کے علاوہ اس کا صحافتی اور فکری مقابلہ بھی کرنا چاہیے۔