Dec ۲۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • عراق کے صدر، فواد معصوم
    عراق کے صدر، فواد معصوم

عراق کے صدر نے داعش دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی کے حصول کے لئے تمام عراقیوں میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

عراق کی المسئلہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر کے دفتر سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے صدر فواد معصوم نے بغداد میں اہلسنت اوقاف کے دفتر کے سربراہ اللطیف الہمیم سے گفتگو میں دہشت گردوں کے مقابلے میں قومی یکجہتی کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ عراقی عوام کو چاہئے کہ تفرقہ پھیلانے والے عناصر کے مقابلے میں ڈٹ جائیں۔

بیان کے مطابق اس ملاقات میں اہلسنت اوقاف کے دفتر کے سربراہ، اللطیف الہمیم نے بھی عراقی سماج و معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ پر عراقی صدر کی توجہ کی قدردانی کی۔

واضح رہے کہ عراق کو گذشتہ سال جون سے داعش دہشت گردوں کی وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے۔ جبکہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ عراق و شام میں سرگرم داعش دہشت گردوں کو مغرب اور علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔

ٹیگس