نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر مغربی ملکوں کی خاموشی شرمناک ہے: شیعیان پاکستان کے قائد علامہ ساجد علی نقوی
Dec ۲۲, ۲۰۱۵ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
شیعیان پاکستان کے قائد علامہ ساجد علی نقوی نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر مغربی ملکوں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا ہے۔
علامہ ساجد علی نقوی کے دفتر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائیجیریا میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کا قتل اور تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ زکزکی کی گرفتاری کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔
بیان میں ، نائیجیریا کے مسلمانوں پر روا رکھے جانے والے ظلم و ستم پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں، اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی طاقتوں کی خاموشی کو انتہائی شرمناک قرار دیا گیا ہے۔
علامہ ساجد علی نقوی نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائیجیریا کے سفارت خانے کے ذریعے اس ملک کے مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔