Dec ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ترک حکومت دہشت گردوں کی براہ راست حمایت کر رہی ہے: شامی حکومت کا الزام
    ترک حکومت دہشت گردوں کی براہ راست حمایت کر رہی ہے: شامی حکومت کا الزام

شام نے ایک پھر کہا ہے کہ ترک حکومت دہشت گردوں کی براہ راست حمایت کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے نام الگ الگ خط ارسال کئے ہیں۔ بشار جعفری نے اپنے خط میں ترکی کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ دہشت گردوں نے سن دو ہزار گیارہ سے شام کے خلاف دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سمیت خطے کی بعض علاقائی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے اپنے خط میں، شام میں ترک فوج کی براہ راست کارروائیوں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ترک فوج شامی علاقوں پر گولہ باری کر کے دہشت گردوں کو سپورٹ بھی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی پناہ گزینوں کے ساتھ ترک حکومت کے مجرمانہ سلوک کا سخت نوٹس لے۔

ٹیگس