مشرقی افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے
Jan ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
مشرقی افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر افغان فضائیہ کے حملے میں کم از کم چودہ داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے طیاروں نے مشرقی افغانستان میں واقع صوبے ننگرہار میں داعش دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم چودہ دہشت گرد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے۔
افغان فضائیہ نے اس حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کا بھاری مقدار میں اسلحہ بھی تباہ کر دیا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز بھی مشرقی افغانستان کے بعض علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے جانے کی خبر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے حال ہی میں پاکستان و افغانستان سے داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے والے افراد کے لئے کمانڈر متعین کیا ہے۔