بنگلادیش کی سیاسی کونسلر کو ملک چھوڑنے کا حکم
Jan ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
پاکستان نے بنگلادیش کی سیاسی قونصلر کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں متعین بنگلادیش کی سیاسی قونصلر موشومی رحمان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے بہتر گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بنگلادیش کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے انھیں موشومی رحمان کی ملک بدری کے بارے میں آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال تیئیس دسمبر کو بنگلادیش میں تعینات پاکستانی سفارت کار فارینہ ارشد کو بنگلا دیش کی حکومت نے ناپسدیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدرکر دیا تھا۔