Jan ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • آیت اللہ نمر باقر نمر کو شہید کئے جانے کے خلاف بحرین میں پھر مظاہرے

بحرین کے عوام نے آیت اللہ نمر باقر نمر کو شہید کئے جانے کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں بحرینی شہری ملک کے مختلف علاقوں کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے سعودی حکومت کے ہاتھوں آیت اللہ نمر باقر نمر کی شہادت پر سخت احتجاج کیا۔ بحرینی فوجیوں نے پرامن مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج اور آنسوگیس کا بے تحاشہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں بھی آیت اللہ نمر باقر نمر کو شہید کیے جانے کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرین سعودی حکومت کی سیکورٹی پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر مشرقی علاقوں کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے آل سعود خاندان کی بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرانے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالیں ۔ دو جنوری کو آیت اللہ نمر باقر نمر کو شہید کئے جانے کے خلاف سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔

ٹیگس