Jan ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران نے سعودی حکومت کے خلاف موقف اختیار کرنے کے لئے نہیں کہا: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی عرب کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران نے حماس سے سعودی حکومت کے خلاف موقف اپنا نے کو کہا ہے

حماس کے سینئر رہنما صلاح البردویل نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ حماس کو ایران کی طرف سے ایسا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا جس میں ایران کی جانب سے حماس کے لئے اور زیادہ حمایت کئے جانے اور سعودی عرب کے خلاف مخاصمانہ موقف اپنانے کی بات کی گئی ہو -

انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ایسی ہیں جو جان بو جھ کرعرب اقوام کو استقامتی تحریکوں خاص طور پر حماس کے خلاف اکسانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں اور اسی لئے اس قسم کی جھوٹی خبریں پھیلاتی رہتی ہیں -

لندن سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط نے اپنے تازہ ترین شمارے میں دعوی کیا ہے کہ ایران نے تحریک حماس سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف مخاصمانہ موقف اپنا ئے جس کے جواب میں ایران بھی حماس کے لئے اپنی مالی اور فوجی حمایت پہلے کی طرح بحال کر دے گا -

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایران کو اپنے پڑوس میں کشیدگی میں اضافے پرکوئی دلچسپی نہیں ہے اور ایران توقع کرتا ہے کہ سعودی عرب بھی منطق اورعقلانیت کا راستہ اپنا ئے گا -

ٹیگس