سعودی عرب: شیعہ علاقوں پر سعودی فوجیوں کا حملہ
سعودی عرب کی حکومت نے اپنے بہت سے فوجی شیعہ آبادی والے علاقے میں تعینات کر دیے ہیں۔
ابنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود حکومت نے اپنے تشدد آمیز اقدامات کے بعد صوبہ قطیف میں شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ کی سڑکوں پر بہت زیادہ مقدار میں فوجی سازوسامان بھیج دیا ہے اور فوجیوں کی ایک بڑی تعداد بھی ان سڑکوں پر تعینات کر دی ہے تاکہ شیعہ مسلمان، آیت اللہ باقر النمر کو دی جانے والی سزائے موت کے خلاف احتجاج نہ کر سکیں۔
سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں اہل تشیع کے گھروں پر حملے کر کے اس ملک کے متعدد شیعہ مسلمانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان تمام اقدامات کے باوجود شیعہ مسلمانوں نے ملک کے مشرقی علاقوں میں آیت اللہ باقر النمر کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرکے اس ممتاز اور مجاہد عالم دین کی لاش اس کے اہل خانہ کی تحویل میں دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔