Jan ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

داعش کے خلاف عراقی افواج کا آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عراقی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے البوعیثہ کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے الانبار آپریشن کمانڈ کے سربراہ جنرل اسماعیل محلاوی نے کہا ہے کہ اس علاقے کی آزادی کے آپریشن میں داعش کے بہت سے دہشت گرد مارے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اورعوامی رضاکار دستوں نے اسی طرح شہر حدیثہ کے علاقے السکران کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ اس علاقے کو

آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران بھی بہت سے دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔

عراق کے سیکورٹی عہدیداروں کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے القائم میں عراقی افواج کی ایک کارروائی کے دوران ابوبکر البغدادی کے ایک قریبی ساتھی سمیت داعش کے کئی دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

عراقی افواج نے اسی طرح ہیت اور بروانہ کے راستے میں داعش کے ایک کارواں پر حملہ کرکے کم سے کم چھتیس دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی چھے سے زائد گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

ٹیگس