Jan ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کی شکست حتمی ہے، عمار حکیم

عراق کی مجلس ا‏علائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کی شکست حتمی ہے۔

الفرات نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کو ہوا دینے کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی سطح پر ایک بہترین موقع ہاتھ آیا ہے۔

انہوں نے دہشت گرد گروہ داعش کو حتمی شکست دینے کے تعلق سے عراقیوں کی قوت و توانائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق تنہا اور دنیا کے مختلف ملکوں کی نیابت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔

سید عمار حکیم نے دنیا کے سبھی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

انہوں نے عراقی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے قومی اور جائز مفادات کے تحفظ کے لئے اپنے سبھی مسلکی اور نظریاتی اختلافات کو ختم کرکے پوری طرح متحد ہو جائیں۔

ٹیگس