Jan ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی: عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی جمعرات کے روز صوبہ دیالہ گئے جہاں انھوں نے اس صوبے کے سیکورٹی حکام سے کہاکہ وہ ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو اس علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اسی طرح منظم جرائم اور انتہا پسندی کو ختم کرنے اور  سیکورٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دیالہ کی صوبائی کونسل کے ایک عہدیدار خضر العبیدی کے مطابق عراقی وزیراعظم کو دجلہ آپریشن ہیڈکوارٹر میں المقدادیہ اور دیگر علاقوں کے حالات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبہ دیالہ کے علاقے المقدادیہ میں بم دھماکے کے بعد کہ جس میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے، اس صوبے کے سیکورٹی کمانڈر اور سیاسی شخصیات سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ٹیگس