ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے بارے میں عراقی وزیر خارجہ کا بیان
Jan ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لئے بغداد کی ثالثی کو قبول کرلیا ہے۔
عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ٹیلی فونی گفتگو کے بعد کہا ہے کہ سعودی عرب نے عراق کی ثالثی کو قبول کرلیا ہے۔
عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ بحران کے حل کے محرکات موجود ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی ان محرکات کو آگے بڑھائے۔
عراقی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے دورہ تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی کشیدگی کے خاتمے کے لئے مثبت خیال ظاہر کیا تھا ان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی عقلمند حکومت فتنے کی آگ نہیں بھڑکانا چاہتی۔