صنعا میں ایرانی سفارت خانے کے قریب سعودی عرب کا حملہ
Jan ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
-
صنعا میں ایرانی سفارت خانے کے قریب سعودی عرب کا حملہ
سعودی عرب نے ایک بار پھر صنعا میں ایران کے سفارت خانے کے قریب حملہ کر کے سفارت خانے کو نقصان پہنچایا ہے-
رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب میزائیلی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سفارت خانے کی دیوار ٹوٹ گئی اور میزائل کے بعض گولے سفارت خانے کی چاردیواری کے اندر لگے-
سعودی عرب، کچھ دنوں پہلے بھی صنعا میں ایران کے سفارت خانے کو میزائلوں کا نشانہ بنا چکا ہے۔ اس حملے میں بھی سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا تھا اور سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے تھے-
جبکہ گذشتہ برس بیس اپریل کو صنعا میں ایران کے سفارت خانے کے قریب سعودی عرب کے حملے میں میزائل، سفارت خانے سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ہی گرا تھا، جس کے نتیجے میں سفارت خانے کے شیشے ٹوٹ گئے تھے لیکن سفیر اور سفارتی عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا-