Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کا صیہونی حکومت سے سیکورٹی تعاون، ایک سو فلسطینی گرفتار

فلسطین کی نام نہاد محدود خود مختار انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون کے تحت غرب اردن میں ایک سو فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ماجد علی فرج نے امریکا کی ڈیفنس نیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینی انتظامیہ کا سیکورٹی تعاون جاری رہے گا- انہوں نے کہا کہ انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک سو فلسطینیوں کو گرفتار اور اسرائیلی ٹھکانوں پر فلسطینیوں کے دو سو حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ماجد علی فرج نے جن کو اسرائیل محمود عباس کا سب بڑا حریف سمجھتاہے، دعوی کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون بدامنی کو روکتا ہے-

اس درمیان صیہونی اخبار ہاآرتض نے لکھا ہے کہ امریکی ویب سائٹ ڈیفنس نیوز سے فلسطینی انتظامیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی گفتگو کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر مبنی ان کے بیان پر فلسطینیوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے -

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں حملے کر کے قلقیلیہ میں ایک، بیت لحم میں دو اور الخلیل میں پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا- الخلیل سے گرفتار ہونے والے فلسطینیوں میں حماس کے بھی دو کارکن شامل ہیں-

ٹیگس