عراقی فوج کا آپریشن، الانبار میں داعش کے پچاس سے زائد دہشت گرد ہلاک
Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مغربی صوبے الانبار میں داعش کے پچاس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
عراق سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار کے کبیسہ علاقے میں ایک بڑا آپریشن کر کے داعش کی سات گاڑیاں تباہ اور پچاس سے زائد دہشت گروں کو ہلاک کر دیا ہے- صوبہ الانبار میں آپریشنل کمان کے سربراہ اسماعیل المحلاوی نے بھی کہا ہے کہ رمادی کے مشرقی علاقے سجاریہ میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے-
صوبہ الانبار کے شہر الخالدیہ کی عدالتی کونسل کے سربراہ علی داؤد نے بھی کہا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں پر فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں علاقے میں داعش کے مالی امور کے انچارج اور اس کے کئی ساتھیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔