شہید آیت اللہ باقر نمر کے چہلم کے موقع پر احتجاجی جلوس کی تیاری
Feb ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے باشندوں نے اس ملک کے جید عالم دین آیت اللہ باقر نمر کے چہلم کے موقع پر جلوس نکالنے کی اپیل کی ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مختلف اسلامی گروہوں اور تنظیموں نے اس ملک کے جید عالم دین آیت اللہ باقر نمر کی شہادت کو چالیس دن مکمل ہونے کے موقع پر احتجاجی جلوس نکالنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ آل سعود کے حکام نے ممتاز اور مجاہد عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو چار برس تک جیل میں رکھنے کے بعد رواں سال دو جنوری کو شہید کر دیا۔ آل سعود حکومت کے اس اقدام کے خلاف ملکی اور غیر ملکی سیاسی اور دینی شخصیات اور عوامی حلقوں نے شدید رد عمل ظاہر کیا تھا۔