Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • حالیہ ہفتوں کے دوران صوبہ بورنو میں بوکوحرام کے حملوں میں دسیوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
    حالیہ ہفتوں کے دوران صوبہ بورنو میں بوکوحرام کے حملوں میں دسیوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں واقع دو دیہاتوں پر دہشت گرد گروہ بوکوحرام کے حملوں میں تیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی فوج کے ساتھ تعاون کرنے والے ایک مقامی کارکن مصطفی کاریمبہ نے کہا ہے کہ آتشین اور ہلکے ہتھیاروں سے لیس افراد نے گزشتہ دو دنوں کے دوران شمال مشرقی نائیجیریا کے دیہاتوں پر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں تیس افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں نے لوگوں کا مال بھی لوٹ لیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران صوبہ بورنو میں بوکوحرام کے حملوں میں دسیوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان حملوں کے بعد بوکوحرام کو شکست دینے پر مبنی نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری کے دعوے کی درستگی کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ محمدو بوہاری نے دسمبر کے مہینے میں دعوی کیا تھا کہ بوکو حرام کو شکست ہوچکی ہے اور اس کی طاقت ختم ہوگئی ہے۔

ٹیگس