سعودی عرب بیس ملکوں کے ساتھ فوجی مشقیں انجام دے گا
Feb ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر بیس ملکوں کی شرکت سے فوجی مشقیں انجام دے گا-
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی (واس ) کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے اتوار کو اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ فوجی مشقیں کہ جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں، علاقے کی تاریخ میں سب سے بڑی اور اہم ترین فوجی مشقیں ہوں گی-
اس رپورٹ کے مطابق اٹھارہ دنوں تک انجام پانے والی یہ فوجی مشقیں سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں ہوں گی جن میں بحری ، زمینی اور فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں اور ان مشقوں میں شرکت کرنے والی افواج عنقریب ہی سعودی عرب میں داخل ہوجائیں گی-
کہا جا رہا ہے کہ ان مشقوں میں شرکت کرنے والے بیشتر ممالک کا تعلق عرب اور افریقی ملکوں سے ہے اور اس میں امریکہ اور دیگر مغربی طاقتیں شرکت نہیں کر رہی ہیں-