Feb ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • افغانستان، طالبان کے ساتھ مذاکرات

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سیکورٹی امور کے انچارج نے کہا ہے کہ صوبے میں جنگ بندی کے لئے افغان حکام نے طالبان کے ساتھ مذاکرات انجام دیئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے سیکورٹی امور کے انچارج عبدالجبار قہرمان نے کہا ہے کہ صوبے میں جنگ بندی کے لئے طالبان کے پینتالیس لیڈروں کے ساتھ مذاکرات پچھلے کچھ عرصے سے جاری ہیں اور ان مذاکرات کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مقامی حکام نے طالبان کو اپنے ہتھیار رکھ دینے پر راضی کرنے کے لئے ایک پروگرام بھی تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی مقامی انتظامیہ میں اصلاحات اور کارآمد انتظامیہ کی تشکیل کے پروگرام کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

صوبہ ہلمند کے سیکورٹی امور کے انچارج نے کہا کہ اس وقت صوبے میں جنگ کی شدت میں کمی آئی ہے لیکن اس کو پوری طرح ختم کرنے کے لئے طویل وقت درکار ہو گا۔

ٹیگس