Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • شام: طبی مرکز پر حملے کی مذمت

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ایم ایس ایف نے شام میں اپنے ایک طبی مرکز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پیرس میں قائم ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ایم ایس ایف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے صوبے ادلب کے شہر نعمان میں قائم اس کے طبی مرکز پر یکے بعد دیگرے چار میزائل لگے ہیں۔

بیان کے مطابق اس حملے میں کم سے کم سات افراد مارے گئے ہیں۔

ایم ایس ایف کےمذکورہ طبی مرکز کے علاوہ ادلب اور حلب میں چار دیگر طبی مراکز اور دو اسکولوں کو بھی ایسے ہی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے ان حملوں میں کم سے کم پچاس عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

شام اور روس کا کہنا ہے کہ طبی مراکز پر یہ حملے امریکہ کی قیادت والے نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے جنگی طیاروں نے کیے ہیں۔

ماسکو میں شام کے سفیر ریاض حداد نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ امریکی جنگی طیاروں نے کیا ہے۔

روس کے وزیر صحت نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کے جنگی طیارے شام میں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹیگس