یمن: عدن شہر میں کار بم دھماکہ
یمن کے جنوبی شہر عدن میں ایک کار بم دھماکے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
عدن سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ شہر کے مغربی علاقے راس عیسی میں ایک کیمپ میں کار بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے -
منگل کو بھی عدن کے گورنر اور اس شہر کے سیکورٹی کے محکمے کے انچارج پر قاتلانہ حملے ہوئے تھے جن میں دونوں ہی بال بال بچ گئے تھے -
اس درمیان سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صنعا کے نہم شہر میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تیرہ عام شہری جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں - واضح رہے کہ گذشتہ برس مارچ سے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جن میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں -
سعودی جارحیتوں کے نتیجے میں یمن کے دسیوں لاکھ باشندے بے گھر ہو چکے ہیں -